• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے گنجان آباد بازاروں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کا حکم

پشاور( کرائم رپورٹر) چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے امن کے قیام کے لئے پشاور کے گنجان بازاروںمیں پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔سی سی پی او محمد اعجاز خان نے گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں تاجر انصاف تنظیم کے نمائندہ وفد کے ساتھ ملاقات کی ہے، تاجر انصاف رہنما شاہد خان کی سربراہی میں آنے والے وفد میں مختلف بازاروں کے صدور اور دیگر رہنما بھی موجود تھے، سی سی پی او نے واضح کیا کہ تاجروں سمیت خریداروں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام گنجان آباد بازاروں کو اضافی نفری فراہم کی گئی ہے جبکہ اندرون شہر کے تنگ و تاریک گلیوں میں قیام امن کی خاطر ابابیل سکواڈ کو مزید فعال کیا جا رہا ہے جس سے امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہو گی، انہوں نے واضح کیا کہ تاجروں کے مسائل کے فوری حل کی خاطر دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ملیں گے، ملاقات کے دوران شرکاء نے سی سی پی او کو درپیش مسائل سے آگاہ کراتے ہوئے مختلف تجاویز بھی پیش کیں جس پر سی سی پی او نے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
پشاور سے مزید