اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار وغیرہ کیخلاف آمدن سے زائد ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت درخواستوں پر فیصلہ موخر کر دیا گیا۔ بدھ کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اورشریک ملزمان کے وکلا عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ریفرنس کا ریکارٍڈاسلام آباد ہائیکورٹ میں ریکارڈ ہونے کے باعث شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ پھر موخر کرتے ہوئے سماعت 30 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔