کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے پاکستان کا مقدمہ ہر صورت لڑیں گے عمران خان حکومت چھوڑ دیں گے سمجھوتا نہیں کریں گے ،عمران خان کے مخالفین کرپٹ ہیں آصف زرداری اور نواز شریف کی مجبوریاں ہیں کپتان کی کوئی مجبوری نہیں عدالتوں میں کہتے ہیں بیمار ہیں پیش نہیں ہو سکتے سیاسی ملاقاتوں کے لئے ہر جگہ پہنچ جاتے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ کرپشن ان کی بھی مجبوریاں عمران خان کی کوئی مجبوری نہیں، عمران خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ حکومت کیا چیز ہے جان بھی اگر پاکستان کا مقدمہ لڑنے کے لئے اسلام کا مقدمہ لڑنے کے لئے چلی جائے تو اس کے لئے بھی ہم تیار ہیں۔