اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، منافقانہ مفادات کی سیاست میں سب کے چہرے عیاں ہو گئے۔ مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن اور لاقانونیت پی ٹی آئی کی طرف سے دیئے تحائف ہیں،سیاست دان صبح ایک دوسرے سے لڑتے ہیں، شام کو مفادا ت کے لیے شیروشکر ہو جاتے ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنی تحریک کے کارکنان کو مفادات کی سیاست کے لیے ایندھن نہیں بنائیں گے۔ جماعت اسلامی یکسوئی کے ساتھ فرد اور معاشرے کو تبدیل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ ہم کسی عجلت میں نہیں ہیں، اقتدار کا حصول آسان، نظام بدلنا مشکل کام ہے۔