لاہور(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے PTIکارکنوں کی جانب سے دروازہ توڑنے کے بعد سندھ ہائوس میں داخل ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نہیں بچا سکتے،بچی کھچی عزت بچا کے نکل جاؤ بھائی،اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ منتخب تو ہیں نہیں جو ڈٹ جائیں،غنڈہ گردی آخری آپشن ہےپر یہ بھی ہمیشہ الٹا ہی پڑتا ہے۔