لاہور (نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ،ن لیگ 22مارچ کو سوات میں طاقت کا مظاہرہ کریگی جس میں مریم نواز کا خطاب کرینگی،رکن اسمبلی اختیارولی کے مطابق مریم نواز 22مارچ کو سوات کا دورہ کرے گی اور گراسی گرائونڈمیں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گی۔