لاہور(وقائع نگار خصوصی)صدرسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون نے کہا ہے کہ منحرف پی ٹی آئی ارکان سے تو ابھی کوئی جرم سرزد ہی نہیں ہوا تو کیسی سزا؟وفاقی حکومت کا منحرف ارکان کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنا انتہائی بچگانہ فعل ہے، حد ہی ہوگئی ہے کہ حکومت کو یہ ہی نہیں پتہ کہ مجاز پلیٹ فارم تو الیکشن کمیشن ہے سپریم کورٹ نہیں،صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سردار علی اکبر ڈوگر نے کہا کہ سپریم کورٹ سے وفاقی حکومت کو منحرف ارکان پی ٹی آئی کے خلاف ریلیف ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ مبینہ منحرف ارکان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کا آغاز تو ووٹ کاسٹ ہونے کے بعد ہی ہوسکتا ہے، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل جعفر طیار نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا قانون سے ہٹ کر ہے ،یہ درخواست قابل سماعت ہی نہیں ہے۔