کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ کے رہنما محمد زبیرکا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد شہباز شریف ملک کے وزیر اعظم ہونگے،نواز شریف وطن واپس آکر اپنے خلاف عدالتی فیصلوں کا سامنا کریں گے،عمران خان اکثریت کھوچکے ہیں،اپوزیشن کوللکارنے کی بجائے وہ 27 مارچ کو جلسے میں مستعفی ہونے کا اعلان کردیں، ان خیالات کا اظہارانہوں نے لانگ مارچ کے حوالے سے مسلم لیگ ن سندھ کے مشاورتی اجلاس کے بعد مسلم لیگ ہاؤس کارسازمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرخواجہ طارق نذیر اوردیگرمسلم لیگی رہنما بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے گڑبڑ نہ کی تو 2 یا 3 اپریل عمران خان فارغ ہوجائیں گے ، انہوں نے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی وہ کام کریں جو آئین اور قانون کہتا ہے کیوں کہ مستقبل قریب میں نہ تو وہ رہیں گے اور نہ ہی عمران خان پھر ان کو کوئی نہیں بچا سکتا،انہوں نے کہاکہ عوام ہم سے پوچھتے تھے کہ عمران خان سے کب نجات دلارہے ہیں،ہم آئینی طریقے سے عمران خان کو گھر بھیج رہے ہیں، مسلم لیگی رہنماؤں کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے سندھ بھرسے قافلے روانہ ہونگے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید