• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کے کلریکل سٹاف کی نااہلی، سب انسپکٹرپروموشن سے محروم

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس کے کلریکل سٹاف کی نااہلی کے باعث سب انسپکٹرپروموشن سے محروم کردیاگیا، گزشتہ سال اکتوبر میں پنجاب پولیس کے 368سب انسپکٹروں کو انسپکٹرکے عہدے پرترقی دی گئی تھی ان میں راولپنڈی ریجن کے ایک سوسے زیادہ سب انسپکٹربھی شامل تھے اس حوالے سے لاہورمیں ہونے والے ڈیپارٹمنٹلپروموشن کمیٹی کے اجلاس میں سفارشات پرغورکے دوران جن سب انسپکٹروں کے کیسزمختلف وجوہات کی بناپرمؤخرکیے گئے اورانہیں ترقی نہیں دی ان میں راولپنڈی کے پولیس کے ایک سب انسپکٹر سنورخان بھی شامل ہیں ،جنہوں نے پروموشن نہ ملنے پرجب متعلقہ عملے سے رابطہ کیا توانہیں آگاہ کیاگیاکہ ڈی آئی جی ایسٹیبلشمنٹ ون کی جانب سے 18جنوری کوجاری میمورنڈم میں بتایاگیاہے کہ چوں کہ سب انسپکٹرسنورخان نے لازمی محکمانہ پروموشن اپرکلاس کورس نہیں کیااس لئے اسے ترقی نہیں دی گئی ،اس پرسب انسپکٹرکی حیرت کی انتہانہیں رہی کیوں کہ اس نے یہ کورس 2010میں پاس کیاتھا اوراس کوکورس پاس کئے گیارہ سال ہوچکے ہیں لیکن راولپنڈی پولیس کے کلریکل سٹاف نے اس کاجوکیس تیارکرکے آرپی اوآفس راولپنڈی بھیجااورجسے بعدازاں سنٹرل پولیس آفس لاہوربھیجاگیا اس میں کہاگیاکہ اس نے اپرکلاس کورس نہیں کیا،اسی وجہ سے اس کی پروموشن روک دی گئی ،اب اس نے اوایس آئی برانچ سے متعلقہ کاغذات کی بابت معلوم کیاتوپتاچلاکہ ان میں بھی اس کے کورس پاس کرنے کاریکارڈموجودہے لیکن لاہوربھیجے گئے کیس میں اس کی نشاندہی نہیں کی گئی ،متاثرہ سب انسپکٹرکا مؤقف ہےکہاس سے ہونے والی زیادتی کا ذمہ دار کون ہے۔
اسلام آباد سے مزید