• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، 3 ہزار لیٹر سے زائد مضرصحت خوردنی تیل برآمد، یونٹ سیل

پشاور( وقائع نگار )خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور کے علاقے پھندو روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک یونٹ سے بھاری مقدار میں استعمال شدہ خوردنی تیل برآمد کیا۔ مضر صحت خوردنی تیل کو دوبارہ استعمال میں لانے کے لئے یونٹ میں فلٹر کیا جارہا تھا، چھاپے کے دوران 3 ہزار لیٹر سے زائد مضر صحت خوردنی تیل برآمد کیا گیا، جس پر یونٹ کو سیل کردیا گیا۔ کاروائی ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر کی گئی۔ جس کے دوران یونٹ سے استعمال شدہ خوردنی تیل برآمد کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق فلٹریشن کے بعد استعمال شدہ خوردنی تیل کو پکوڑا شاپس، مصالحہ جات اور دیگر کاروباروں کو سپلائی کیا جاتا تھا۔استعمال شدہ خوردنی تیل کو صابن انڈسٹری کے نام پر یونٹ میں لایا جاتا تھا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی خوراک سے وابستہ کاروباروں کی چیکنگ کا عمل جاری رہا۔ ٹانک کے علاقے اماخیل اور ملازئی میں انسپکشن کے دوران مختلف جنرل سٹورز ، جوس شاپس،سموسہ شاپس کی چیکنگ کی گئی۔ سیٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایت پر سالٹ پروسیسنگ یونٹ کا معائنہ کیا گیا، یونٹ کو ناقص صفائی پر سیل کردیا گیا اور خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کیاگیا۔اس کے علاوہ دوکانداروں کو بہتری کے لئے نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔ ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کے مطابق اتھارٹی شہریوں تک معیاری گھی اور خوردنی تیل کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔ شہری غیر معیاری اور مضر صحت کاروباروں سے متعلق اپنی شکایات فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے ساتھ درج کروائیں، تاکہ ان کے خلاف بروقت کاروائی کی جاسکیں ۔
پشاور سے مزید