کوئٹہ(نمائندہ جنگ)سبی کے علاقے نگاؤ میں سیکورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید جبکہ کالعدم تنظیم کے آٹھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ دو کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ سبی کے علاقے نگاؤ میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، دہشتگرد بولان میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے،سیکورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے بولان میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی منصوبہ بندی کی ہے اس مقصد کے لئے تنظیم کے دہشت گرد سبی کے علاقے نگائو میں موجود ہیں۔