کوئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر)سبی روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ڈھاڈر کے علاقے چو تائی کا رہائشی محمد جمیل ولد محمد شہباز گزشتہ روز گاڑی میں کوئٹہ سے ڈھاڈر جا رہا تھا وہ جسے ہی سبی روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب پہنچا تو ایک گاڑی میں سوار تین نامعلوم افراد اس کی گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاںبحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا ۔جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔