ملتان (سٹاف رپورٹر) سرکاری کالجز اورجامعات کے لئے مختص 18 کروڑ کے فنڈز کو سیوریج اور سڑکوں کو منتقل کردیا گیا ،بتایا گیاہے کہ سرکاری کالجز اور یونیورسٹیز میں سہولتوں کی فراہمی کے لئے مختص فنڈز کو کٹ لگا دیا گیا اور سرکاری کالجوں اور یونیورسٹیوں کا بجٹ سیوریج اور سڑکوں کو منتقل کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے کالجز اور یونیورسٹیز کے بجٹ میں 17 کروڑ 92 لاکھ روپے کا کٹ لگا دیا ۔ اس ضمن میں محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔کالجز اور یونیورسٹیز کا 17 کروڑ 92 لاکھ روپے کا بجٹ گوجرانوالہ اور شیخوپورہ منتقل کیا گیا ہے۔