• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر پشاور زبیر علی کا اچانک جنرل بس سٹینڈ کا دورہ، عملے کی دوڑیں

پشاور (لیڈی رپورٹر)میئر پشاور حاجی زبیر علی نے اچانک جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا جس سے عملے کی دوڑیں لگ گئیں دورے کے دوران انہوں نے مختلف سٹینڈز میں جا کر سہولیات کا جائزہ لیا۔ حاجی زبیر علی نے سہولیات کے فقدان اور صفائی ستھرائی نہ ہونے سمیت سڑک سے دھول اٹھنے اور نالوں سے متصل دکانوں میں ہوٹلز کے قیام پر برہمی کا اظہار کیا۔ اس دوران میئر پشاور شہریوں سے ملے اور ان سے کرایوں اور سہولیات بارے آگاہی حاصل کی شہریوں نے کرایوں میں اضافے سے متعلق شکایات کیں جس پر انھوں نےے اڈہ مینیجر سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ جنرل بس سٹینڈ کے مینیجر اظہر علی اور دیگر عملے کو صفائی ستھرائی یقینی بنانے سمیت مسافروں کو تمام تر سہولیات فراہمی سمیت مسافروں انتظار گاہ‘ پانی کولر رکھنے اور ڈرائیوروں کیلئے قیام گاہ کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو سہولیات فراہمی کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر متعلقہ عملے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کو تمام جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا کیونکہ جنرل بس سٹینڈ سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے جس کو پورے صوبے کے لئے ماڈل کے طور پر پیش کیا جائے گا۔اس سلسلے میں غفلت ناقابل برداشت ہے۔
پشاور سے مزید