• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ، اوورڈلونگ پرتین ماہ میں2500سے زائد ڈرائیورز کے چالان

پشاور( کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے سکول وینز اور دیگر مسافر و مال بردار گاڑیوں میں اوورلوڈنگ کیخلاف جاری مہم میں گزشتہ تین ماہ کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب 2ہزار 500سے زائد افراد کو چالان کرتے ہوئے جرمانہ کے مد میں 10 لاکھ سے زائد رقم وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرا دی ، تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کے چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایات پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے اورلوڈنگ کے خلاف جاری مہم کے دوران تین ماہ کے عرصہ میں مسافر گاڑیوں ٗ مال بردار گاڑیوں اورخاص کر سکول کے بچوں کو لانے لیجانے والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی طور پر کریک ڈاؤن کیا ہے، مہم کے دوران ٹریفک پولیس نے 2 ہزار 500 سے زائد ڈرائیورز کو اورلوڈنگ کی وجہ سے چالان کر کے ان سے جرمانہ کی مد میں 10 لاکھ 65 ہزار روپے سے زائد کی رقم وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے، چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کے مطابق مہم کا مقصد ناصرف عوام کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنا کر حادثات سے بچانا ہے بلکہ سڑکوں کو مال بردار گاڑیوں کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان سے بھی بچانا ہے۔
پشاور سے مزید