اسلام آباد (نمائندہ جنگ / مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ عمران خان کی حکومت کی ہوش ربا داستانیں سامنے آنے والی ہیں ، خود ڈوبنے لگے تو عثمان بزدار کو دھکا دے دیا، جب بندریا کے پاؤں جلتے ہیں تو اپنے بچوں پر رکھ دیتی ہے، نااہل نے بھی ایسا ہی کیا ، اتنا بڑا جھوٹا ،ڈرامہ باز، نوسر باز ، بدتمیز، بد تہذیب اور اتنا بڑا فتنہ پاکستان نے کبھی نہیں دیکھا ، دھمکی آمیز خط جادو ٹونے سے کبوتروں کے ذریعے بنی گالا آیا۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ ریاست مدینہ میں سبکی عزتوں کا خیال کیا جاتا تھا،یہ گالیاں دینے والے کو شاباش دیتا ، مہنگائی نے قوم کی چیخیں نکال دیں، عوام نے نیازی کیخلاف عدم اعتماد پاس کردی ، گھرجانا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں مہنگائی مکاؤ مارچ اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
رات گئے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کے پونے 4سال کے کرتوتوں کیخلاف تحریک عدم اعتمادپیش کی.
عمران نیازی خود داری سیکھنی ہے تو نواز شریف سے سیکھو،عمران نیازی تم خوددار نہیں خود غرض ہو ، قوم پر ایک قرض ہو جسے اُتار پھینکنا ہوگا۔
بعد ازاں رات گئے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ اور جے یو آئی (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عمران خان کے نوازشریف کی جانب سے عدلیہ کے ججز کو ملانے والے بیان کا سپریم کورٹ نوٹس لے۔
اب اس حکومت کے خاتمے کا وقت قریب آچکا ، ناجائز حکومت کا ایسا خاتمہ کریں گے کہ ایسی حکمرانی کا کوئی سوچ بھی نہ سکے گا،بیرونی سازش ہوسکتی ہے جیسا کہ تمھیں فارن فنڈنگ ہوئی،عمران خان تم باہرکاپیساکہاں سےلائے؟عمران خان اور اس کے وفا داروں کے نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جن کے دماغوں پررعونیت بھرجائے ان کا حشرعمران جیسا ہوتا ہے، یہ قوم کا اعتماد کھوچکا ہے، عمران سرکاری وسائل کے باوجود پریڈ گراؤنڈ میں 10 ہزارکا مجمع اکٹھا نہیں کر سکا، آج مولانا کی قیادت میں ہم تمہیں الوداع کہنے آئے ہیں۔
جن کی صبح، شام گالیوں سے ہوتی ہو ان کا حشر عمران جیسا ہوتا ہے، یہ حشرکی آج ابتدا ہوئی ہے، آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا، تم 10لاکھ کا مجمع چھوڑو، 172 ارکان پورے کر کے دکھا دو، عمران خان اپنی زندگی میں کسی کے تو بن جاؤ، عمران خان سے بڑا احسان فراموش نہیں دیکھا.
جہانگیرترین، عبدالعلیم کا جہاز استعمال کیا وقت آیا تواس کا بھی نہ بنا، جوشخص اپنے محسنوں کا نہیں، کیا وہ قوم کا ہوسکتا ہے؟ کوئی پاکستان کیلئے اتنا خطرناک نہیں ہے جتنا عمران خان تم ہو،ملک کو جادو ٹونے سے چلایا جاتا ہے یا رشوت دیکر چلایا جاتا.
جب عمران خان کی چوری کی داستانیں سامنے آئیں گی تو یہ منہ دکھانے کے لائق نہیں رہے گا ، اتنا بڑا جھوٹا ،ڈرامہ باز ، نوسر باز ، بد تمیز ، بد تہذیب اور اتنا بڑا فتنہ پاکستان نے کبھی نہیں دیکھا ،بزدل آدمی تم اپنی ہرناکامی کا الزام دوسروں پرلگاتے ہو، تم میں اتنی جرات نہیں اپنی غلطی کوتسلیم کرو ۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ قوم توشہ خان کے لاکھوں ڈالرکا حساب مانگ رہی ہے، جب حساب مانگتے ہیں توپتلی گلی سے نکل جاتے ہو، غریب کا ٹھیلا ناجائز، بنی گالہ جائز، عمران خان اپنے وزیروں کو کہتا ہے گالیاں نکالو، جواپوزیشن کوگالی اسے یہ شاباش دیتا ہے، ریاست مدینہ میں توسب کی عزتوں کا خیال کیا جاتا تھا، ایک کروڑنوکریاں دینے کے بجائے لاکھوں لوگوں کوبے روزگارکردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کی گئی، عدم اعتماد بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، عدم اعتماد عوام نے نیازی کے خلاف پاس کردی ہے، عمران نیازی تمہیں گھرجانا ہوگا۔
پی ڈی ایم کے جلسے سے رات گئے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ کمربستہ ہو جائیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں، بلوچستان اور کے پی کے سمیت چھوٹے صوبوں کو حقوق دینے ہوں گے، پاکستان میں محرومیاں راتوں رات ختم نہیں ہوں گی،وقت لگے گا، چھوٹے صوبوں کو حقوق دینا ہوں گے، کوئی دورائےنہیں،تم نے ایبسولیوٹلی ناٹ کہا، یہ سب ڈراماہے،خود دار نہیں خود غرض ہو تم، قوم کے اوپر بھاری قرض ہوتم،نوازشریف نےامریکی صدرسےکہاپیسےنہیں اپنی قوم کی خودداری چاہیے.
نوازشریف نےبھارت کے5ایٹمی دھماکوں کےجواب میں6دھماکےکیے، عمران نیازی خودداری سیکھنی ہےتونوازشریف سےسیکھو، دن رات جھوٹ بولا،یوٹرن لیا،کیاریاست مدینہ میں ایساکوئی سوچ سکتاہے،چینی اورگندم پہلےملک سےباہربھجوائی پھرواپس منگوائی جس سے مہنگائی ہوئی،کیا مہنگائی اورغربت بین الاقوامی سازش کا نتیجہ ہے،ملک وقوم کےاربوں کھربوں روپےکےوسائل برباد ہوگئے۔
بعد ازاں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عمران خان جب بھی بولتا ہے کوئی نہ کوئی بونگی مار دیتا ہے، جو دوست تھےوہ بھی عمران خان کی وجہ سےناراض ہوگئے.
عمران خان کی نااہلی کی وجہ سےکوئی دنیا میں ہمارا دوست نہیں رہا،عمران خان اوراس کےوفاداروں کانام ای سی ایل میں ڈالاجائے، الیکشن کمیشن کو بھی مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، ہمارا ہدف اداروں کو مضبوط بنانا ہے.
عمران خان کی حیثیت گلی ڈنڈے جیسی ہے،عمران خان کی قسمت میں عزت نہیں،تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان کی نیندیں ایک ہفتےتک حرام رہیں گی،تم اپنی نالائقی کی وجہ سےاپنےآقاؤں پربھی بوجھ بن گئےہو، عمران خان، تم باہر کا پیسا کہاں سے لائے؟اس نااہل کےخلاف باضابطہ عدم اعتمادکی تحریک پیش ہوچکی ہے،برابری کی بنیاد پر آئین کی بات کریں گے.
بیرونی سازش ہوسکتی ہے جیسا کہ تمہیں فارن فنڈنگ ہوئی،نااہل حکمران کہتا ہے کہ میرے خلاف بیرونی قوتوں کی سازش ہے،پاکستان میں جائز حکمرانی کے لیے آپ نے قربانیاں دی ہیں.
ناجائزحکومت کاایساخاتمہ کریں گے کہ ایسی حکمرانی کا کوئی سوچ بھی نہ سکے گااب اس حکومت کے خاتمے کا وقت قریب آچکا ہے،ناجائز حکمرانی کے خلاف آپ کی جدوجہد کو سلام پیش کرتاہوں۔