کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے خلاف عدم اعتماد میں اتنی اندھی ہو چکی ہے کہ سندھ دشمنوں کے ساتھ اقتدار کی شراکت کر کے سندھ کے وسائل سندھ دشمنوں کے حوالے کرنے جا رہی ہے جس کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، گزشتہ 14برسوں سے سندھ حکومت کرپٹ پیپلز پارٹی کے حوالے کرنے کی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہے، سندھ کا خزانہ سندھ کی عوام پر خرچ کرنے کی بجائے قومی اسمبلی کے ممبروں کے خرید وفروخت پر استعمال ہو رہا ہے۔