سوات(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ وزیر اعظم مستعفی ہوجا ئیں ،پی ڈی ایم معجون مرکب،سا تھ نہیں چل سکتے ،شہبا ز شریف ،آ صف زرداری اور مو لانا فضل الر حمن کو کہہ دیا ہے ملک میں قومی حکومت نہیں فوری انتخابات چاہتے ہیں،فوری انتخابات چاہتے ہیں، سیاست دان کدو اور شلغم کی طرح فروخت ہورہے ہیں ، جھو ٹ بو لنے و الے شخص کوجب نا کامی ہو ئی تو گا لیوں پر اترآیا ،،عمران خان کو دوستانہ مشورہ ہے کہ مستعفی ہوجا ئیں ،انہیں تووہ وقت دور نہیں کہ وہ بھی کہیں گے کہ مجھے کیوں نکالا؟عمران خان نے ترقی کے لئے انڈوں،مرغیوں اور کٹوں کا اعلان کیا مگروہ بھی ان ہی کے ممبران کھاگئے۔سٹیٹ بینک کوآئی ایم ایف کے ساتھ گروی رکھ دیا گیا ہے جبکہ کشمیر یوں کے ساتھ غداری کرکے بھارت کو تحفے میں دیا۔اسلام آباد میں شام غریباں منانے والے کے تکبر کا مینار ٹوٹ کر اب رونا دھونا کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ کے نشاط چوک میں سٹی کونسل میئر کے امیدوار محمد امین کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ سے امیر جماعت اسلامی سوات حمید اقبال اور سٹی کونسل میئر کے امیدوار محمد امین نے بھی خطاب کیا۔اس سے قبل انہوں نے مینگورہ شہر میں ریلی کی بھی قیادت کی جہاں پر کارکنوں نے ہر چوراہے پر ان کا استقبال کیا۔