• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد آصف پرقاتلا نہ حملےمیں ملو ث ملزمان گرفتار کئے جا ئیں ، پشاور بار

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور ہائی کورٹ بار نے سینئر وکیل اور پشاور ہائیکورٹ کے ممبر محمد آصف خان نجوئی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعےمیں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں ۔گزشتہ روز پشاور ہائیکور ٹ کے صدر بہلول خٹک اور جنرل سیکرٹری قیصر زمان ایڈووکیٹ کی جانب سے ایک مذمتی بیان کے مطابق پشاور ہائیکورٹ بار کے ممبر محمد آصف خان نجوئی پر حملہ سے وکلا مبں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے پشاور ہائیکورٹ بارنے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی صحیح اور مکمل تحقیقات کریں اور واقعے میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں بصورت دیگر پشاور ہائیکورٹ بار احتجاج کا راستہ اختیار کر ے گی
پشاور سے مزید