• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹی پی کی سرگرمیوں پر تشویش، مستحکم افغانستان مفاد میں ہے، شاہ محمود

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں ٹی ٹی پی کی سرگرمیوں پر تشویش ہے، اپنے افغان دوستوں کو بھی اپنے خدشات سے آگاہ کیا ہے،پرامن اور مستحکم افغانستان چین اور پاکستان کے مفاد میں ہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے چین میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس کے موقع پر چینی و روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں افغانستان میں ابھرتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا، چین اور پاکستان چاہتے ہیں کہ افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گرد گروپوں کی کارروائیوں میں اضافہ نہ ہو۔ افغانستان کو ہمسایہ ملک کی حیثیت سے معاشی طور پر مستحکم دیکھنے کے خواہاں ہیں۔

اہم خبریں سے مزید