کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو روایتی حریفوں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔جمعرات کو کرائسٹ چرچ میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپین انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو137رنز سے ہرادیا۔انگلینڈ نے8وکٹ پر293رنز بنائے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 38اوورز میں156رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔