لاہور(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران قومی مجرم ،انکو کسی صورت NROنہیں ملے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر عمران کی حکومت کا خاتمہ بین الاقوامی سازش ہے تو وہ اپوزیشن سے این آر او مانگ کر خود اپنے خلاف سازش میں کیوں شریک ہو رہے ہیں،عمران کے ڈرامے ان جرائم کا خوف ہے جو اقتدار کے بعد اسکے سامنے آنے ہیں، ایک قومی مجرم کو کسی صورت این آراو نہیں ملے گا۔