کراچی (جنگ نیوز) آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ 2022 کے فائنل کیلئے خواتین پر مشتمل میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ اتوار کو کرائسٹ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان فائنل تاریخ میں پہلی بار چار خواتین میچ آفیشلز کی نگرانی میں ہو گا۔ جنوبی افریقا کی لارین ایجن بیگ اور نیوزی لینڈ کی کم کاٹن آن فیلڈ امپائر جبکہ ویسٹ انڈیز کی جیکولین ولیمز ٹی وی امپائر ہونگی۔ بھارت کی جی ایس لکشمی ریفری کے فرائض انجام دیں گی۔