• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی توجہ مہنگائی پر مرکوز ہوگی، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں بتایا ہے کہ شہباز شریف کی توجہ مہنگائی سے تنگ عوام کے مسائل حل کرنے پر مرکوز ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت سب سے پہلے آئندہ 6ماہ میں آئی ایم ایف پروگرام کے باقی ماندہ 3ارب ڈالرز آسان شرائط پر حاصل کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق، سابق وزیر خزانہ اور ن لیگ کے رہنماء مفتاح اسماعیل کا کہناہے کہ آئندہ حکومت جس کی سربراہی میاں نواز شریف کریں گے۔ وہ سب سے پہلا کام یہ کریں گے کہ 6 ارب ڈالرز کے آئی ایم ایف پروگرام پر دوبارہ مذاکرات کریں گے اور ان سے کہیں گے کہ وہ پاکستان کو آئندہ چھ ماہ میں باقی ماندہ 3 ارب ڈالرز فراہم کرے۔ نئی حکومت کے وزیرخزانہ آئی ایم ایف حکام سے واشنگٹن میں 18 اپریل کو ملاقات کریں گے جس میں 6 ارب ڈالرز کی بحالی پر بات ہوگی۔ جب کہ نئی حکومت پروگرام پر نظرثانی کرکے شرائط میں نرمی کی بات بھی کرے گی تاکہ ملک کو اقتصادی بحران سے نجات دلائی جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جاسکے۔

ملک بھر سے سے مزید