• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے اسٹاف سے ’’الوداعی ملاقات‘‘

اسلام آباد (فاروق اقدس/نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان کے معتمد خاص اور ان کی حکومت کے وزیر خارجہ جو پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین بھی ہیں شاہ محمود قریشی حکومت کی ڈانواں ڈول کشتی سے چھلانگ لگانے والوں میں پہلا نمبر لے گئے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج کچھ دیر کیلئے وزارت خارجہ میں آئے جو ان کا بحیثیت وزیر خارجہ وہاں آخری دن تھا۔ 

انہوں نے بعض سینئر حکام اور افسران سے الوداعی ملاقاتیں کیں اور اس دوران ان کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے پروفیشنلزم کی تعریف بھی کی۔ اس موقعہ پر اپنے حلقے سے آئے ہوئے ایک درخواست گزار سے انہوں نے معذرت کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’آپ کا کام اب آنے والی حکومت ہی کریگی‘‘۔

 وزارت خارجہ میں آج خلاف معمول مجموعی طور پر خاموشی چھائی رہی اور وزارت خارجہ کی طرف سے شاہ محمود قریشی کی سرکاری مصروفیات کے بارے میں کسی قسم کا کوئی بیان بھی جاری نہیں کیا گیا اور ترجمان کی جانب سے ہفتہ وار پریس بریفنگ بھی منسوخ کر دی گئی۔

اہم خبریں سے مزید