لاہور(نمائندہ جنگ) پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ میں نے بہت سے عروج اور زوال دیکھے ،وزیراعظم کو جیتے اور ہارتے دیکھا۔ موجودہ حالات میں اگر پی ٹی آئی اراکین استعفیٰ دیدیں تو ہم ضمنی انتخابات کروادینگے۔
وزیراعظم کیخلاف عدم اعتمادآ چکی ، اسمبلی توڑ نہیں سکتے،مجھے جب ڈس کوالیفائی کیا گیا تو میں فوری طور پر گھر چلا گیا،جس نے مجھے سزا دی میں اس کے اور وہ میرے گھر آتے رہے،عمران خان اگر اچھے سپورٹس مین ہیں تو انکو سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
وزیراعظم کے خلاف عدم اعتمادکی تحریک آ چکی ہے اس لئے وہ اسمبلی توڑ نہیں سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عاصمہ ارباب عالمگیر،سید سبط الحیدر بخاری،امجد آفریدی، نذیر ڈھوکی اور میاں خرم رسول بھی موجود تھے۔