• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا ساتویں بار خواتین کرکٹ میں عالمی چیمپئن بن گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا نےدفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 71 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا۔ اس نے مجموعی طور پر ساتویں بار عالمی بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔پاکستانی ٹیم نے 8 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کو 8 میں سے 7 میچوں میں شکست ہوئی اس نے واحد کامیابی بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف حاصل کی ۔اتوار کو کرائسٹ چرچ میں فائنل میں انگلینڈ ویمنز نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 357 رنز کا ہدف دیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر ایلیسا ہیلی نے 170 رنز کی شاندار اننگزکھیلی جبکہ ریشل ہائنز نے68 اور بیتھ مونی نے 62 رنزاسکورکیے ۔ ہدف کے تعاقب میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو مشکلات کا سامنا رہا تھا، محض 85 رنز پر ان کی 3 وکٹ گرگئی تھیں جبکہ ان پوری ٹیم 285 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے نیٹ اسکیور 148 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز ایلیسا ہیلی کو ہی قرار دیا گیا ۔ انہوں نے ایونٹ میں 56.55 کی ایوریج سے مجموعی طور پر 509 رنز اسکور کیے۔

اسپورٹس سے مزید