• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد اللّٰہ بھٹو کی اہلیہ سپردخاک، نماز جنازہ سراج الحق کی امامت میں ادا،معززین کی شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو کی اہلیہ سپردخاک،نماز جنازہ امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی امامت میں چیپل سن سٹی پارک میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں نائب امراء جماعت اسلامی پاکستان راشدنسیم، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی،نائب امراء سندھ عبد الغفار عمر، حافظ نصر اللہ چنا،امیرجماعت اسلامی ضلع ٹھٹھہ الطاف ملا ح، سابق امراء اضلاع ٹھٹھہ شفیع محمد، مولانا عطاء اللہ،امیرکراچی حافظ نعیم الرحمٰن، نائب امراء کراچی برجیس احمد، ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈاکٹر واسع شاکر،راجا عارف سلطان، محمد اسحاق خان، عبد الوہاب،ڈپٹی سکرٹریز راشد قریشی، یونس بارائی اور دیگر نے شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید