اسلام آباد(آئی این پی ) آصف زرداری نے شوکت ترین، حماد اظہر، علی محمد خان سمیت دیگر ارکان سے مصافحہ کیا۔ اتوار کو سابق صدر آصف علی زرداری جذبہ خیر سگالی کے طور پر حکومتی بینچز پر پہنچ گئے، آصف زرداری نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، حماد اظہر، وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان سمیت دیگر ارکان سے مصافحہ بھی کیا۔ بعد ازاں آصف زرداری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے بھی انکی نشست پر جاکر مصافحہ کیا۔