اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجا عت حسین نے ایک بیان میں کہا کہ آئین سب سے سپریم ہے ،انہوں نے کہاکہ کوئی شخص، ادارہ یا پارلیمنٹ ہی کیو ں نہ ہو آئین سے بالا کوئی حکم جاری نہیں کر سکتے ،چوہدری شجا عت حسین نے کہاکہ آئین کے منافی کوئی حکم ،رولنگ ،فیصلہ یا اقدام نہیں کیا جا سکتا۔