• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران آئین شکنی کرکے نام نہاد عالمی سازش کے پیچھے چھپ رہے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان آئین کی پیٹھ میں خنجر گھونپ کر اور آئین شکنی کے جرم کا ارتکاب کرکے نام نہاد عالمی سازش کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلے سے متعلق عمران خان کے بیا ن بارے ڈی جی آئی ایس پی آرکووضاحت جاری کرنی چاہیے، مراسلے بارے وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کو جواب دینا ہوگا۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب آئین کی پیٹھ میں خنجر گھونپ کر اور آئین شکنی کے جرم کا ارتکاب کرکے نام نہاد عالمی سازش کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر نیشنل سکیورٹی کونسل میں شامل عسکری قیادت سے متعلق عمران خان کے جھوٹ پر وضاحت جاری کریں۔
اہم خبریں سے مزید