• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کرکٹ ورلڈ چیمپئن کی کم انعامی رقم پر آئی سی سی کو تنقید کا سامنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی کو خواتین ورلڈ کپ کی انعامی رقم پر تنقید کا سامنا ہے، خواتین ورلڈکپ کی فاتح کو مردوں کی چیمپئن ٹیم کی پرائزمنی کا ایک تہائی حصہ ملا ہے۔ انگلینڈ کو 2019 میںلارڈز میں مینزورلڈ کپ2019 جیتنے پر 4 ملین امریکی ڈالر ملے تھے جبکہ آسٹریلیا ویمنز کو 1.3 ملین ڈالرز رقم ملی ہے۔ ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا نے ایمرجنگ ویمنز ٹیم پر زیادہ خرچ کرنے کیلئے آئی سی سی پر زور دیا ہے۔ عالمی چیمپئن آسٹریلین بیٹر ایلیسا ہیلی کا اس متعلق کہنا ہے کہ پرائز پول میں اضافہ ہونا چاہیے ۔ کپتان میگ لیننگ نے کہا ہے کہ چھوٹے اور ایمرجنگ ممالک میں خواتین کرکٹ کی ڈیولپمنٹ کی بہت گنجائش ہے۔ انعامی رقم میں اضافے اور اس کی تقسیم بڑھانے کے مطالبےکو سپورٹ کرتی ہوں۔

اسپورٹس سے مزید