• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ منتخب کرنیکی قرارداد منظور ہونے پر جذباتی ہوگئیں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدرمریم نواز متحدہ اپوزیشن کے علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب کرنے کی قرارداد منظور ہونے پر جذباتی ہو گئیں۔مریم نواز نے حمزہ شہبازشریف کو ان کی نشست پر جاکر گلے لگا کر مبارک باد دی، اس موقع پر مریم نواز جذبات ہو گئیں، مریم نواز کی عبد العلیم خان سے بھی ملاقات ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی ۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ فتح اور خوشی کے آنسو ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف بھی جلد وطن واپس آرہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید