اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سپریم کورٹ آ ف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کے دوران بلاول بھٹو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا شکریہ آپ نے ٹو دی پوائنٹ بات کی ، آپ واحد ہیں جن کے چہرے پر مسکراہٹ تھی۔سماعت کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے روسٹرم پر آکر اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن ریفارمز کے بعد ہونے چاہئیں ، اگر اسی طرح رہا تو یہ گزشتہ الیکشن کی طرح متنازع رہے گا ، ڈپٹی اسپیکر کی غیر قانونی رولنگ نے جمہوریت پر سوال اٹھا دیا۔چیف جسٹس نے بلاول بھٹو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہت شکریہ آپ ٹو دی پوائنٹ رہے اور مسکراہٹ کے ساتھ بات کی ، آپ نے بہت زبردست بات کی۔ چیف جسٹس نے بلاول بھٹو سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ واحد ہیں جن کے چہرے پر مسکراہٹ تھی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں آئین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے فیصلہ جاری کرنے دیں، معلوم ہے بلاول بھٹو زرداری کی تین نسلوں نے جمہوریت کی بقاکیلئے قربانی دی۔