کراچی( اسٹاف رپورٹر) رواں سال کے آغاز میں ہونے والی قومی کبڈی چیمپئن شپ میں لئے گئے ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ میں دوکھلاڑیوں کے ٹیسٹ کے نمونے کی رپورٹ مثبت آنے کی اطلاعات ہیں ، جن کا شمار ملک کےٹاپ کھلاڑ یوں میں ہوتا ہے، پی ایس بی اور پی او اے اس حوالے سے کبڈی فیڈریشن سے رابطے میں ہیں۔ قومی ایونٹ کے دوران 15کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لئے گئے تھے، اس قومی ایونٹ کا فائنل واپڈا اور پی اے ایف کے درمیان کھیلا گیا تھا جو متنازع ہوگیا تھا، بعد میں دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دیا گیا۔