کراچی (نیوز ڈیسک)ن لیگ کی نائب صدر مریم نوا ز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اقتدار کے لیے اس طرح کسی کو روتے پہلی بار دیکھا، عوام شکرانے کے نفل پڑھ رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر آپ کو بھارت اتنا پسند ہے تو وہیں شفٹ ہو جائیے اور پاکستان کی جان چھوڑیئے۔ تفصیلات کے مطابق، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار کے لیے اس طرح کسی کو روتے پہلی بار دیکھا ہے، رو رہا ہے کہ میرے لیے کوئی نہیں نکلا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ تم نے اقتدار سے جاتے جاتے پاکستان کا آئین بھی توڑ دیا۔