اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) سابق چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے یوم آئین کے موقع پرایک بیان میں کہاہےکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین سے انحراف کرنیوالوں کیلئے مضبوط پیغام ہے، سپریم کورٹ کا 7اپریل کا مختصر حکمنامہ تاریخی ،1973ءکا آئین جمہوری وفاقی نظام کا تحفظ کر سکتا ہے، قوم 1973 کے آئین، جمہوریت، پارلیمانی اور وفاقی طرز حکومت پر اپنے اعتماد کا اعادہ کرتی ہے ، سپریم کورٹ کا 7 اپریل کا مختصر حکمنامہ تاریخی ہے، فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئین کے اندر موجود طریقہ کارجمہوری پارلیمانی نظام کو التواء سے بچا سکتا ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلے نے انتشار پسندوں اور آئینی انحراف پسندوں کو ایک مضبوط پیغام بھیجا ہے، 1973 کا آئین جمہوری، وفاقی نظام کا تحفظ کر سکتا ہے، میں آرٹیکل 69کے اپنے موقف پر قائم ہوں جسے میں نے سپریم کورٹ کے سامنے برقرار رکھا،انہوں نے کہاکہ 3 اپریل کو اقتدار کیلئے عمران خان حکومت نے آئین کے عمل کو روک دیا ،آئینی مشینری کو پامال کیا اور پارلیمنٹ کو ایک اقلیتی سیاسی جماعت کی مرضی کا یرغمال بنایا، پارلیمنٹ کی بالادستی کے اصولوں کو شارٹ آرڈر کے ذریعے محفوظ کیا گیا جو غیر معمولی حالات میں آیا تھا۔