• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوش خطابت میں شہباز شریف دل کو ’دماغ‘ اور دماغ کو ’دل‘ کہہ گئے

اسلام آباد (این این آئی)جوش خطابت میں شہباز شریف دل کو ʼدماغ ʼ اور دماغ کو ʼدل ʼکہہ گئے۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے ایک طویل اجلاس کے بعد بالآخر اپوزیشن سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کرانے میں کامیاب ہو گئی اس دوران اجلاس میں کہیں لمبے لمبے وقفے تو کہیں ارکان کی لمبی لمبی تقریریں دیکھنے میں آئیں، وقفوں کے دوران کہیں کوئی رکن اسمبلی سوتا تو کہیں کوئی خوش گپیوں میں مصروف دکھائی دیا۔ تاہم گزشتہ روز کے اجلاس کے دوران اپوزیشن رہنما اور نئے وزیراعظم کیلئے متوقع امیدوار شہباز شریف کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں جوش خطابت میں دل کو دماغ اور دماغ کو دل کہتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید