• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز اور حمزہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس،FIAٹیم پیش نہیں ہوئی

لاہور (آئی این پی )منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف پر فردِ جرم کی سماعت ملتوی کردی‘ عدالت نے ایف آئی کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پرہدایات لے کرعدالت میں پیش ہوں۔ ایف آئی اے کی پراسیکیوشن ٹیم عدالت میں پیش نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل سنٹرل کورٹ لاہورمیں شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت ہوئی۔ شہبازشریف کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جبکہ حمزہ شہبازعدالت میں پیش ہوئے۔ امجد پرویزوکیل شہباز شریف نے مؤقف پیش کیا کہ شہباز شریف قومی اسمبلی کے سیشن میں ہیں۔ ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید