• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم انتقام نہیں لیں گے لیکن احتساب ہوگا، مریم نواز

اسلام آباد (این این آئی، جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اب ملکی معاملات میں بہتری کی امید ہے تاہم اگر فتنہ پھیلانے اور پاکستان کے امن و سکون میں کوئی دراڑ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،ہم کسی سیاسی مخالف سے انتقام نہیں لیں گے لیکن احتساب ضرور ہوگا، ابھی ن لیگ کی حکومت قائم نہیں ہوئی لیکن اسٹاک اسٹاک ایکسچینج بہتر ہو رہا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ابھی سے اس بہتری کی فضا اور مثبت ماحول پیدا ہونا شروع ہوگیا ہے،مثبت اثرات آنے لگ گئے، روپے کی قدر میں بہتری آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی سے تاجر برادری میں یہ اطمینان پیدا ہو رہا ہے کہ اب ملکی معاملات میں بہتری آئے گی۔مریم نواز نے کہا کہ لاہور سے بنی گالہ تک ایک مال گاڑی چلتی تھی اس کا حساب ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید