اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر نائب صدر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انتخابات ہماری مرضی سے ہونگے،کسی سے انتقام نہیں لیاجائیگا، ہمارا مقصد قوم کو عمران خان سے نجات دلانا تھا، انتخابات ہماری مرضی سے ہونگے، آنیوالی حکومت کی ترجیح معیشت، احتجاج تحریک انصاف کاحق ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آنیوالی حکومت کی ترجیح معیشت ہے، ای وی ایم کا نظام پوری دنیا میں ناکام ہے، کسی سے کوئی ذاتی انتقام نہیں لیا جائیگا، جس نے کرپشن کی انکو عوام کے سامنے رکھیں گے وہ فیصلہ کریں، ہمیں کسی کو جیلوں میں نہیں ڈالنا،انکا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگوں کیخلاف کارروائی ہمارا کام ہے، کسی وزارت کا امیدوار نہیں ہوں ،انکاکہنا تھا کہ احتجاج تحریک انصاف کاحق ہے، سیاست سے مار پڑی ہے، بالکل احتجاج کریں۔