• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے پاس نمبرز گیم پوری، عوام کی بھرپور خدمت کرینگے، حمزہ شہباز

لاہور(نمائندہ جنگ ) پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے پاس نمبرز گیم پوری ہے ، اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو عوام کی بھرپور خدمت کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور کےایک نجی ہوٹل میں قیام پذیر اراکین پنجاب اسمبلی کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنرسے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں علیم خان، سیف الملوک کھوکھر، ملک اسدکھوکھر، سید حسن مرتضیٰ، عظمیٰ کاردار، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، غزالی سلیم بٹ، چوہدری شہباز احمد، ذیشان رفیق، میاں عبدالرئوف، مرزا جاوید، صبا صادق، راحیلہ خادم حسین ودیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر حمزہ شہباز نے متحدہ اپوزیشن کے رہنمائوں کیساتھ بدھ کی صبح لاہور ہائیکورٹ کے ممکنہ فیصلے کے حوالے سے مشاورت بھی کی۔
ملک بھر سے سے مزید