کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کا تر بیتی کیمپ جمعے کو لاہور میں ختم ہوگا، جس کے بعد کھلاڑی یورپ کے دورے پر جانے کی تیاری شروع کریں گے، ٹیم19اپریل کو بلجیم روانہ ہوگی۔ دوسری جانب ٹیم ہیڈ کوچ ہالینڈ کےسیگفیڈ ایکمین نے پورے روزے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیگفیڈ ایکمین نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ روزےکا اتنا فائدہ ہو گا، شروع میں مجھے اس کا عادی ہونا پڑا، میرے سر میں درد بھی ہوا، معدے کا مسئلہ بھی ہوا لیکن یہ دو چار روز رہا۔ روزوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے، پتہ چلا ہے کہ کب کیا کرنا ہے، کب کیا نہیں کرنا، میرا جب دل چاہتا کھاتا پیتا تھا، اب ایسا نہیں ہے۔