• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی ISPR نے ہمارے مؤقف کی تائید کردی‘ شاہ محمود

اسلام آباد (ایجنسیاں)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آرنے ہمارے مؤقف کی تائیدکردی جبکہ پی ٹی آئی رہنمافوادچوہدری کا کہنا ہے کہ فوجی ترجمان کا بیان قومی سلامتی کمیٹی کی پریس ریلیز کی ہی توثیق ہے‘اب اہم ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنے جو اس مداخلت کی تحقیقات کرے ‘یہ مداخلت کہاں سے ہوئی،اس مداخلت کے کردار کون تھے؟۔ گزشتہ روزاپنے بیان میں شاہ محمود کا کہنا تھاکہ میجرجنرل بابرافتخار کی پریس کانفرنس متوازن تھی ‘ انہوں نے واضح کر دیا کہ روس جانے کا فیصلہ تنہا نہیں لیاگیا‘ ہمارا مؤقف تھا مراسلے میں سیاسی مداخلت کا ذکر ہے‘پریس کانفرنس سے ہمارے مؤقف کوتقویت ملتی ہے۔ہمارا مطالبہ ہے چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن ترتیب دیں مناسب ٹی اوآرز کیساتھ چھان بین کریں جسے اہمیت دی جائے‘ کمیشن کے سامنے مراسلہ، قومی سلامتی کمیٹی کے منٹس رکھیں۔وائس چیئرمین نے کہا کہ یہ خفیہ دستاویز ہے پبلک اس طرح نہیں کرنا چاہیے‘ دستاویزمیں سکیورٹی کوڈ ہے اس سے پاکستان کا خفیہ سسٹم سامنے آسکتاہے۔

اہم خبریں سے مزید