• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ افراد بازیاب، کراچی چمن موٹر وے، بارڈر گیٹس قائم کئے جائیں،اختر مینگل کے وزیر اعظم سے مطالبات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد نے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ملاقات کی جس میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ، ایم این اے حاجی ہاشم نوتیزئی ، ایم پی اے ثناءبلوچ ، ایم پی اے میر حمل کلمتی ، ایم این اے ڈاکٹر شہناز بلوچ بھی موجود ہے، وزیراعظم شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ملاقات میں بلوچستان کے اہم مسائل اور سیاسی صورتحال پر تفصیلات گفتگو کی گئی، بلوچستان کے اہم مسئلے لاپتہ افراد کی بازیابی ، کراچی ، کوئٹہ ، چمن شاہراہ کو موٹروے طرز پر بنانے ، بلوچستان کے دیگر اہم قومی شاہراہوں کی تعمیر کیلئے بھی اقدامات اٹھانے ، بلوچستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں اضافے اور بارڈر کھولنے کے ساتھ ساتھ راہداری گیٹس کے قیام ، صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے توجہ مبذول کرائی گئی
اہم خبریں سے مزید