کراچی (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب احتساب سے قبل استعفیٰ دیدیں ، سابق وزیر اعظم عمران خان کے توشہ خانہ کے تحائف بیچنے کے معاملے سے متعلق کہا کہ ابھی یہ کچھ بھی نہیں ہے، مزید حقائق عوام کے سامنے آئیں گے۔رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ عمران خان نے جو ملک کی معیشت کے ساتھ کیا اس کو دیکھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ قیمت بتاتا ہے، اگر انہوں نے قیمت کم بتائی ہے تو ان کی ذمہ داری ہے۔