ملتان(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے شیخ آصف قریشی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات و نشریات ضلع ملتان کی رہائشگاہ پر،حمزہ شہباز شریف کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر جشن آتشبازی اور مٹھائی تقسیم کی گئی ،کارکنان کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اس موقع پر، سعد کانجو،ہاشم رشید،محمد علی قریشی،شہزاد کریم بھٹی،مدنی خلیل قریشی،زاہد لال،شاکر قریشی،زاہد بھٹی،صدیق قریشی،ملک عرفان،رانا ظہیر،شریف رحمانی،رانا نثار احمد اور دیگر کثیر تعداد میں کارکنان کی شرکت،سعد کانجو،شیخ آصف قریشی نے کہاکہ حمزہ شہبازشریف کے وزیر اعلیٰ بنے ایک جمہوری عمل کے تحت صوبے اور وفاقی میں مسلم لیگ ن کی حکومت بن گئی ہے۔ یہ جمہوریت کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور اب بھی بھرپور طریقے سے عوام کے مسائل حل کیے جائیں گے۔ ہمارے پاس وقت بہت کم ہے۔ اس کے باوجود ہم کوئی لمحہ ضائع کیے بغیر عوام کو منہگائی اور بے روز گاری سے نجات دلائیں گے پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین نے ڈپٹی اسپیکرپر حملہ کیا، حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے کلچر کسی طرح بھی ملک و قوم کے لیے اچھا نہیں بلکہ تباہی ہے، اس کا فوری سدباب اور خاتمہ ضروری ہے، پنجاب کے عوام ان کے چہرے پہچان لے۔ پنجاب میں اپنی شکست سامنے دیکھتے ہوئے غنڈہ گردوں کے گروہ پی ٹی آئی نے پھر سے غنڈہ گردی شروع کردی۔لیگی رہنما یوسی68کے صدر حاجی بہادر علی رحمانی کی جانب سے جشن منایا گیا۔ ڈھول کی تھاپ بھنگڑے ڈالے گئے اور ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت سابق ایم این اے شیخ طارق رشید، سابق چیئرمین مظفر یسین،اور بہادر علی رحمانی نے کی۔ اس موقع پر سابق ایم این اے شیخ طارق رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک جمہوری عمل کے تحت صوبے اور وفاقی میں مسلم لیگ ن کی حکومت بن گئی ہے۔ یہ جمہوریت کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور اب بھی بھرپور طریقے سے عوام کے مسائل حل کیے جائیں گے۔ ہمارے پاس وقت بہت کم ہے۔ اس کے باوجود ہم کوئی لمحہ ضائع کیے بغیر عوام کو منہگائی اور بے روز گاری سے نجات دلائیں گے۔