لاہور(نیوز ایجنسیاں)مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویزالٰہی نےالزام عائدکیاہےکہ مجھ پر حملےکےذمہ دار نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ اور رانا مشہود ہیں۔ پرویز الٰہی نے کہا میرا بازو توڑ دیا گیا۔ انہوں نے میری اچھائی کا اچھا بدلہ دیا ،یہ اپنی طرف سے مجھے ختم کرکے گئے، مجھے دل کا بھی مسئلہ ہے، اپنے ڈاکٹر کو بلایا ہے، آج تک کسی اسپیکرکے ساتھ ایسا حال نہیں ہوا، یہ اپنی طرف سے مجھے ختم کرکے گئے ہیں، رانا مشہود میرے اوپر گرا تھا، حمزہ پیچھے سے کہہ رہا تھا پکڑو، مارو، پرویزالٰہی کاکہنا تھا کہ انہوں نے مجھے سے جان سے مارنے کی کوشش کی۔