کوئٹہ (اے پی پی)سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر نے رات گئے سول ہسپتال کوئٹہ کا اچانک دورہ کر کے شعبہ حادثات ، مختلف وارڈز کا وزٹ کیا۔ہسپتال کی بہتری کے لیے ایم ایس آفس میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ایم ایس اور ڈی ایم ایس کے مابین جاری میٹنگ کو سیکرٹری صحت بلوچستان نے سراہا۔انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہسپتال کی بہتری کے لیے اقدامات نا گزیرہیں۔ وزیر صحت سید احسان شاہ نے بھی ٹراما سینٹر کا دورہ کیااور ٹراما سینٹر اور سول ہسپتال کی بہتری کے لیے مختلف امور پر بات چیت کی۔سیکرٹری صحت بلوچستان نے نیورو سرجری اور ای این ٹی وارڈ کو دتو وارڈ میں شفٹ کرنے اور د تو وارڈ کو پیڈز کمپلیکس میں اور مارچری کو منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ سیکرٹری صحت بلوچستان نے تھراسک سرجری وارڈ کو ٹراما سینٹر کو دینے کے احکامات دئیے تاکہ ٹراما سینٹر میں بیڈز کی کمی کے مسئلے پر قابو پا یا جاسکے۔ اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر امین خان مندوخیل ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر نسیم ،ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر سید یاسر حسین شاہ ، ڈاکٹر عظیم اللہ بابر ، پی ایم اے کے ڈاکٹر آفتاب کاکڑ ، ڈاکٹر حفیظ مندوخیل ، ڈاکٹر رحیم بابر ، اورنگزیب کاکڑ ،ڈاکٹر طاہر آغا اور دیگر موجود تھے۔