• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا، ہنگو میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

کراچی (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے حلقہ این اے33ضنمی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مارلیا۔ غیر ختمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ندیم خیال21ہزار583ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار مفتی عبید اللہ 17 ہزار 153 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے33ہنگو میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 18 ہزار ہے۔ علاقے میں 77 پولنگ اسٹيشنز کو انتہائی حساس اور 110کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ انتخاب کے موقع پر 64پولنگ اسٹیشنز مردوں کیلئے55خواتین اور91پولنگ اسٹیشنز مشترکہ بنائے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع ہنگو میں کُل 210پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے، این اے 33میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8بجے شروع ہوا جو شام 5بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔
اہم خبریں سے مزید